19 جنوری 2013 - 20:30

افغانستان کی اعلی امن کونسل نے درخواست کی ہے کہ پاکستانی جیلوں سے طالبان کے افراد کی رہائی ، کابل حکومت کے مشورے سے انجام پائے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق افغاستان کی اعلی امن کونسل کے سکریٹری لودین نے، تمام طالبان قیدیوں کی رہائی پر مبنی پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے آج کہا کہ ان  قیدیوں کی رہائی کا عمل ، افغانستان کی اعلی امن کونسل سے مفاہمت اور کابل اور اسلام آباد کی حکومتوں کے مابین موافقت سے انجام  پائے۔
لودین نے کہا کہ یہ درخواست ، افغانستان میں مزید امن و سلامتی کے تحفظ اور آزاد ہونے والے افراد کے دوبارہ گروہ مخالفین  میں شامل نہ ہونے کے مقصد سے کی گئی ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے کل کہا تھا کہ وہ اپنے ملک کی جیلوں سے تمام طالبان قیدیوں کی رہائی کا اردہ رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110